ہوم   > پاکستان

پاکستان کابھارت امریکادفاعی معاہدےپرتحفظات کااظہار،دفترخارجہ

SAMAA | - Posted: Feb 27, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 27, 2020 | Last Updated: 3 months ago

پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےکشمیر پرثالثی کے بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔ دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو بھارت امریکا دفاعی معاہدے پر تحفظات ہیں، پاکستان سمجھتا ہے کہ اس سے خطے میں طاقت کا توازن مزید بگڑے گا۔پاکستان نے بھارتی ریاستی دہشتگردی کے بارے میں دنیا کو آگاہ کیا اور بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو اس کی واضح مثال ہے۔

جمعرات کو ترجمان  دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے ہفتہ وار پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ روز بھارت جارجیت کے ردعمل پر موثر جواب کو ایک سال گزرا، پاکستانی مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا موثر جواب دیا۔ انھوں نے بتایا کہ افواجِ پاکستان نے جنگی تربیت اور پیشہ وارانہ صلاحیت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

بھارت کے موجودہ حالات پر عائشہ فاروقی نے کہا کہ ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف تشدد اورعدم برداشت کا مظاہرہ کیا جارہا ہے، عالمی برادری دہلی میں ہونے والے ظلم کی مذمت کر رہی ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلاشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے اور شہری آبادی کو بھاری اسلحہ سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے 2 روزہ دورے کے دوران پاکستان کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف اقدامات کو سراہا ہے۔

طالبان امن معاہدے سے متعلق ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ 29 فروری کو امریکا اورافغان طالبان کے درمیان دوحہ میں معاہدہ ہوگا جس کا پاکستان خیر مقدم کرتا ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی معاہدے کی تقریب میں شریک ہونگے اور پاکستان کی نمائندے کریں گے۔انھوں نے امید ظاہر کی کہ معاہدے کے بعد افغان مذاکرات میں پیش رفت ممکن ہے، پاکستان افغانستان میں امن استحکام کا خواہاں ہے۔

انھوں نے بتایا کہ ایران میں پاکستانی قونصلیٹ نے ہیلپ لائن قائم کردی ہے،کوشش کی جارہی ہے کہ شہریوں کومکمل تعاون فراہم کیا جائے،ایران کے ساتھ فلائٹ آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ چینی صدر کے دورہ پاکستان پر کام جاری ہے،کرونا وائرس پر کنٹرول کے حوالے سے چینی حکومت بہتر کام کر رہی ہے،چین میں سفارتی حکام طلبہ اور دیگر شہریوں سے رابطے میں ہیں، چینی حکومت بھی علاج،خوراک اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لیے مکمل تعاون کررہی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube