Wednesday, July 8, 2020  | 16 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

وزیراعظم عمران خان کی قطرمیں سرمایہ کاروں سےاہم ملاقاتیں ہونگی

SAMAA | - Posted: Feb 27, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 27, 2020 | Last Updated: 4 months ago

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر قطر روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ امیر قطر اور دوست ملک کے سرمایہ کاروں سے اہم ملاقاتیں کریں گے، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر بھی بات چیت ہوگی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،معاونین خصوصی زلفی بخاری اور ندیم بابر بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ جمعرات کو ایک روزہ دورے میں عمران خان امیر قطرتمیم بن حمدالثانی سے ملاقات کریں گےجس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر بات ہو گی،تجارت اور ایل این جی سمیت توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر بھی  تبادلہ خیال ہوگا، قطر کو افرادی قوت کی فراہمی کا معاملہ بھی زیربحث آئے گا۔

وزیراعظم عمران خان کا قطر کا یہ دوسرا دورہ ہے۔امیرقطر تمیم بن حمد الثانی نے جون 2019 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورے سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube