Wednesday, July 8, 2020  | 16 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

تکہ اورچائے کانام چرسی رکھ کرمنشیات کوپروموٹ کیا جارہا ہے، شہریارآفریدی

SAMAA | - Posted: Feb 26, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 26, 2020 | Last Updated: 4 months ago

خوشگوار موڈ میں صحافی سے بھی تکرار

وزير مملکت برائے داخلہ شہريار آفريدی کراچی ميں ڈرگ فری يوتھ سيشن ميں آئے تو دل کی باتيں بھی کرديں، کہا کہ ہم چرس ختم کرنے کی بات کررہے ہيں اور يہاں چرسی تکے اور چرسی چائے چل رہی ہيں، ایسے نام رکھ کر منشیات کو پروموٹ کیا جارہا ہے۔

کراچی میں ’’ڈرگ فری یوتھ‘‘ کی تقریب کے دوران صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ چرس پیو اور جہاز بن جاؤ، ایسے جہازوں کی کریش لینڈنگ ہوتی ہے، یہاں چرسی تکہ ان ہے، چائے خانہ کے بعد چرسی چائے کے نام سے نیا برانڈ آرہا ہے، ہم سیلفیاں بنا کر انہیں پروموٹ کرتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انجلينا جولی ایک ایونٹ کیلئے پاکستان آرہی تھیں، لوگوں نے بڑے بڑے سوٹ سلوائے، شکر ہے کہ وہ نہیں آئیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ کہ انجلينا سے ملکر کيا آپ کی عزت بڑھ جائے گی؟۔

ایک صحافی کے تلخ سوال پر کہ آپ کے بیان جان اللہ کو دینی ہے پر بڑا مذاق اڑایا گیا، جس پر شہریار آفریدی نے کہا کہ ہم سب کو ہی جان اللہ کو دینی ہے۔ انہوں نے خوشگوار انداز سے کہا کہ لگتا ہے بھابھی نے آپ کو ناشتہ کرا کر نہيں بھيجا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
KARACHI, PAKISTAN, CHARAS, DRUG, CHARSI CHAYE, CHARSI TIKKA, PESHAWAR, SHEHRYAR AFRIDI,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube