Saturday, January 22, 2022  | 18 Jamadilakhir, 1443

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی میں طلبہ میں تصادم، 3افراد زخمی

SAMAA | - Posted: Feb 26, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 26, 2020 | Last Updated: 2 years ago

ملتان کی بہاء الدين زکريا يونيورسٹی ميں 2 طلبہ تنظيموں کے درميان ایک بار پھر جھگڑا ہوگیا جو فائرنگ تک پہنچ گیا، گولی لگنے سے ایک طالبعلم زخمی ہوگیا جبکہ پتھراؤ کے نتیجے میں دیگر 2 طلبہ بھی زخمی ہوگئے۔

ملتان کی بہاء الدین زکریا یونیورسٹی میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران تیسری بار طلبہ تنظیموں پی ایس ایف اور پی ایس سی میں تصادم ہوگیا، آج ہونیوالی لڑائی میں مخالفین نے ایک دوسرے پر گملوں سے حملے اور پتھراؤ کیا جبکہ ہاتھا پائی میں دو طالبعلم زخمی ہوگئے۔

طلبہ میں تصادم سنگین ہوتے ہوئے فائرنگ تک پہنچ گیا، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک طالبعلم حماد زخمی ہوگیا، جس کے پیر پر گولی لگی، زخمی طالبعلم کو اسپتال منتقل کردیا گیا جس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

واقعے کے بعد پولیس کو طلب کرلیا گیا، بھاری نفری یونیورسٹی میں تعینات کرکے حالات پر قابو پالیا گیا، پولیس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ فائرنگ می ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق اس سے قبل بھی پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن اور پشتون اسٹوڈنٹس کونسل کے درمیان جیلانی لاء کالج میں تصادم ہوا تھا جس میں 4 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

نمائندہ سماء کے مطابق کچھ روز قبل بھی بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کی ایک بس پر طلبہ کے ایک گروپ نے فائرنگ کی تھی جبکہ اسٹوڈنٹس کو گاڑی سے اتار کر ان پر تشدد بھی کیا گیا تھا۔

ملتان کی بہاء الدین زکریا یونیورسٹی 35 مربع پر قائم ہے جس میں 30 ہزار سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں، جن میں بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے نوجوان بھی شامل ہیں، یونیورسٹی کے اپنے ذاتی 2 ہزار سیکیورٹی گارڈ بھی ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
BAHAUDDIN ZAKARIYA UNIVERSITY, PAKSITAN, MULTAN, STUDENTS, CLASHES, PSF, PSC
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube