Thursday, October 1, 2020  | 12 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

لیہ: سالگرہ کی تقریب میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

SAMAA | - Posted: Feb 26, 2020 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 26, 2020 | Last Updated: 7 months ago

ل

پنجاب کے ضلع لیہ میں خواجہ سرا کی سالگرہ کی تقریب میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔

پولیس کے مطابق لیہ کے علاقہ کروڑ لعل عیسن میں ایک شادی ہال کے اندر خواجہ سرا کی سالگرہ کی تقریب منائی جارہی تھی۔ غزل نامی خواجہ سرا پیشہ ور ڈانسر بھی ہے۔ اس لیے تقریب میں شرکت کیلئے ڈیرہ اسماعیل خان سے ان کے مداح بھی آئے ہوئے تھے۔

تقریب کے دوران جب خواجہ سرا نے خود ڈانس شروع کیا تو مختلف افراد نے ان پر پیسے نچھاور کرنا شروع کردیا جس پر دو گروہوں میں جھگڑا ہوگیا اور یہ جھگڑا زبانی تکرار سے فائرنگ تک جا پہنچا اور ایک شخص نے پشتول نکال کر فائرنگ کردی۔

گولی لگنے سے ڈیرہ اسماعیل خان کا رہائشی عدنان موقع پر ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل اسپتال منتقل کردیا جبکہ شادی ہال کو سیل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube