ہوم   > پاکستان

اسلام آبادکی خوبصورتی بڑھانےکیلئےشجر کاری مہم

SAMAA | - Posted: Feb 26, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Feb 26, 2020 | Last Updated: 1 month ago

اس سال تقریبا ساڑھے 7 لاکھ درخت لگانے کا ہدف

اسلام آباد میں میونسپل کارپوریشن نے شہر کی خوبصورتی بڑھانے کیلئے مختلف علاقوں میں شجر کاری مہم کا آغاز کردیا ہے۔شہری بھی انتظامیہ کا خوب ہاتھ  بٹا رہے ہیں ۔

اسلام آباد کی خوبصورتی بڑھانے اور ماحول کو صاف ستھرا بنانے کے لیے شجرکاری مہم جاری ہے۔ کلین اینڈ گرین مہم کا باقاعدہ آغاز مئیر شیخ انصر عزیز نے پودا لگا کر کیا۔ مئیر نے بتایا کہ اس سال تقریبا ساڑھے 7 لاکھ درخت لگانے کا ہدف ہے۔

شجرکاری مہم میں اسلام آباد کے باسی بھی انتظامیہ  کے دست و بازو بن گئے۔ چینی بچے اور خواتین بھی بیلچے اٹھائے ماحول دوستی نبھانے میں پاکستانیوں کے شانہ بشانہ کھڑے نظر آئے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube