Sunday, July 12, 2020  | 20 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

بلوچستان میں کرونا وائرس کاپھیلاؤ روکنےکےلیےاقدامات

SAMAA | - Posted: Feb 26, 2020 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 26, 2020 | Last Updated: 5 months ago

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے بتایا ہے کہ صوبے میں کرونا وائرس کی روک تھام کیلیےخصوصی اقدامات کئےجارہےہیں۔

بدھ کو ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے بتایا کہ ‏تفتان میں اس وقت 270زائرین سمیت دیگر افراد موجود ہیں، ‏ایران سے تفتان پہنچنے والے افراد کو 14 دن  کیلیے آبزرویشن میں رکھا گیا ہے،‏ایران سے ملحقہ اضلاع گوادر، ماشکیل، مند اور پنجگور میں آئسولیشن وارڈز قائم کردئیے گئے ہیں۔

لیاقت شاہوانی نے بتایا کہ ‏قرنطینہ اور آئسولیشن وارڈز میں ڈاکٹرز، ہیلتھ کٹس، ماسک موجود ہیں، ‏ہوائی اڈوں پر بیرون ملک سے آنے والوں کی اسکریننگ کی جارہی ہے۔

ترجمان  نے مزید بتایا کہ ‏ایران میں موجود پاکستانیوں کی وطن واپسی  کیلیےطریقہ کار طے کیا جائے گا،ایران سے تفتان پہنچنے والوں کو ایئر لفٹ کے ذریعے متعلقہ صوبوں کو بھجوانے کی تجویز ہے۔

اس کے علاوہ ‏بلوچستان میں کام کرنے والے چینی افراد کی کرونا وائرس سے متعلق اسکریننگ کرلی گئی ہے،‏بلوچستان میں اس وقت مختلف منصوبوں میں تقریباً ایک ہزار200چینی کام کررہےہیں،‏اسکریننگ کے دوران تمام چینی کرونا سے متعلق کلیئرپائےگئےہیں۔ ترجمان حکومت بلوچستان نے واضح کیا کہ بلوچستان سےاپنےوطن جانےوالےچینی افراد کےلئےکوئی پابندی نہیں ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube