Wednesday, July 15, 2020  | 23 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

ایران میں کروناکےکیسز،کوئٹہ میں ماسک کی قیمتوں میں اضافہ

SAMAA | - Posted: Feb 26, 2020 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 26, 2020 | Last Updated: 5 months ago

ڈبے کی قیمت 100 روپےسےبڑھ کر12 سو روپےتک جاپہنچی

ایران میں کرونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد کوئٹہ میں ماسک کی قیمتیں کئی گناہ بڑھ گئی ہیں۔100 روپے میں فروخت ہونے والا ڈبہ 12 سو روپے میں فروخت کیا جانے لگا۔

ایران میں کرونا وائرس پھیلنے کے بعد کوئٹہ میں ماسک نایاب ہوگئے۔ شہر کے میڈیکل اسٹورز پر ماسک بلیک میں فروخت ہونے لگے۔ ماسک کے ڈبے کی قیمت 100 روپے سے بڑھ کر 12 سو روپے تک جاپہنچی ہے جس میں مزید اضافے کا امکان  ہے۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ زیادہ تراسٹاک چین بجھوا دیا گیا ہے جس کے بعد ماسک کی شدید قلت ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ قیمتیں تو کئی گنا بڑھادی گئیں مگرپھر بھی ماسک آسانی سے دستیاب نہیں ہے۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ماسک کی قلت کو ختم کیا جائے اور گراں فروشوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube