Thursday, July 16, 2020  | 24 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

نعمت اللہ خان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

SAMAA | - Posted: Feb 26, 2020 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 26, 2020 | Last Updated: 5 months ago

امیر جماعت اسلامی نماز جنازہ پڑھائیں گے

کراچی کے پہلے سٹی ناظم نعمت اللہ خان کی نماز جنازہ نیو ایم اے جناح روڈ نزدیک ادارہ نور حق پر ادا کرد گئی ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے مرحوم نعمت اللہ خان کی نماز جنازہ پڑھائی۔ جماعت اسلامی کی جانب سے جنازہ گاہ کا روڈ میپ بھی جاری کیا گیا تھا۔ نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، گورنر عمران اسماعیل، ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار، میئر کراچی وسیم اختر سمیت کئی علی سیاسی اور سماجی شخصیت نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، گورنر عمران اسماعیل، ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار، میئر کراچی وسیم اختر سمیت کئی علی سیاسی اور سماجی شخصیت نے شرکت کی۔ اس سے قبل بلدیاتی اداروں کی جانب سے صفائی ستھرائی سمیت دیگر انتظامات مکمل کیے گئے۔

میئر کراچی کا کہنا ہے کہ سابق ناظم نعمت اللہ خان کے سوگ میں بدھ کے روز بھی بلدیہ عظمیٰ کراچی کی تمام سرگرمیاں معطل رہیں گیں۔ نماز جنازہ میں شرکت کرنے والے افراد کی رہنمائی اور ٹریفک کو بحال رکھنے کےلیے تمام راستوں پر سٹی وارڈنز تعینات کیے گئے۔ وسیم اختر کا کہنا تھا کہ سابق ناظم نعمت اللہ خان کا انتقال کراچی کا بہت بڑا نقصان ہے۔ نعمت اللہ خان نے ناظم کراچی کی حیثیت سے نمایاں خدمات انجام دیں جبکہ سیاسی اور سماجی حوالے سے بھی وہ ایک نمایاں مقام رکھتے تھے۔

واضح رہے کہ منگل 25

فروری کو کراچی کے پہلے سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان طویل علالت کے باعث نجی

اسپتال میں انتقال کرگئے تھے۔

نعمت اللہ خان کے انتقال کی خبر ملتے ہیں سراج الحق تمام مصروفیات کو ترک کرکے فوری طور پر کراچی پہنچے اور مرحوم کی رہائش گاہ جا کر اہل خانہ سے اظہارتعزیت کیا۔

نعمت اللہ خان زمانہ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ سے وابستہ رہے اور بعد ازاں جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کی۔ نعمت اللہ خان جماعت اسلامی کراچی کے امیر رہے لیکن شہری حکومت کے ناظم کا عہدہ سنبھالنے سےقبل ضابطے کی کارروائی کے تحت جماعت اسلامی کی رکنیت سے استعفی دے دیا۔

واضح رہے کہ ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق نعمت اللہ خان طویل عرصے سے علیل تھے اور کراچی کلفٹن کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ سابق مئیر کراچی کا انتقال 89 سال کی عمر میں ہوا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube