ہوم   > بلاگز

کراچی کی فضاؤں سےمعدوم ہوتےپرندے

SAMAA | - Posted: Feb 26, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 26, 2020 | Last Updated: 3 months ago

کراچی میں اب جہاں نظر پڑتی ہے وہاں چیل نظر آتی ہے۔ ماضی کے مقابلے میں کراچی سے چھوٹے اور خوبصورت پرندے نایاب ہوگئے ہیں۔

کراچی کا حسن یہاں کےچرند پرند سے مزید نکھرتا تھا۔ تاہم وقت گزرنے کے ساتھ یہ نایاب ہوگئے۔

وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ سندھ کے کنزرویٹر جاوید مہرنے بتایا ہے کہ کراچی میں گندگی بڑھنے اور درخت ختم ہونے کے اثرات پرندوں پر بھی پڑے جس کےباعث چھوٹے پرندے نایاب ہوگئے۔

جاوید مہرکےمطابق گندگی بڑھنے سے کراچی میں چیل کی آبادی میں بے پناہ اضافہ ہوا کیونکہ چیل کی خوراک ویسٹ فوڈ اور گندگی ہے۔کراچی میں اب زمین سے آسمان تک چیل ہی نظر آتی ہیں۔

وائلڈ لائف انچارج کا کہنا ہے کہ ماضی میں کراچی میں چڑیا،درزی چڑیا، کونج،مینا، فاختہ، طوطے کے کئی اقسام پائے جاتے تھےجواب بالکل ہی نایاب ہوچکےہیں۔

شہر کے معروف علاقےآئی آئی چندریگرروڈ سےکیماڑی کی طرف جائیں یا پھر صدر کا رخ کریں،آپ کو راستے میں سینکڑوں چیل نظر آئیں گی۔ جاوید مہر کے مطابق بدلتے موسم اورماحولیاتی تعفن بھی نایاب پرندے کے ختم ہونے کی اہم وجہ ہے ۔

جاوید مہر نےسماء ڈجیٹل کو مزید بتایا کہ ایئرپورٹ کے اطراف گندگی بڑھنے اور ویسٹ فوڈ کے باعث یہ اس علاقے میں زیادہ پرواز کرتی ہیں جس کے باعث طیاروں کے حادثات بھی ہوتے ہیں۔

ماحولیاتی صحافی امر گرڑو کے مطابق شہری جنگلات چھوٹے پرندوں کا مسکن ہوتے ہیں اور پرندے شہر میں موجود درختوں پر اپنا گھونسلہ بنا کر انڈے دیتے ہیں تاہم شہروں میں درختوں کی بےدریغ کٹائی، نئے درخت نہ لگانے کےباعث پرندوں کے مسکن کی کوئی جگہ نہیں بچی۔ اس لئے چھوٹے پرندے رہائش اور نسل بڑھانے کے لیے شہر سے دور چلے گئے ہیں۔

کراچی کےعلاقے ابراہیم حیدری میں سماجی رہنما کمال شاہ نے چیلوں کی آماج گاہوں سے متعلق بتایا کہ ابراہیم حیدری میں مری ہوئی مچھلیاں اور گندگی کے باعث ہزاروں چیلیں زمین اور فضا میں نظر آتی ہے۔
پرندوں سے محبت کرنے والے شہری عدنان چنہ کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہیےکہ  شہر سے گندگی ختم کرے اور صاف ستھرا ماحول پرندوں کو فراہم کرے، ایسے درخت لگائے جہاں یہ پرندے قیام کرسکیں۔

صوبائی وزیر برائے ماحولیات بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ خوبصورت چھوٹے پرندوں  کی واپسی کے لئے کام شروع کردیا ہے،شہر میں اربن فاریسٹنگ کی جا رہی ہے اور شہر میں قیمتی  درخت بھی لگائے جا رہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube