Tuesday, September 22, 2020  | 3 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

جمعرات سےتیزبارشوں کاامکان،پی ایس ایل بھی متاثرہوگا

SAMAA | - Posted: Feb 26, 2020 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 26, 2020 | Last Updated: 7 months ago

کراچی والے بارش سے محروم رہینگے

محکمہ موسمیات نے جمعرات 27 فروری سے ملک بھر میں بارش کی پیش گوئی کی ہے، جب کہ مختلف علاقوں میں تیز ہوا اور ژالہ باری بھی ہوگی۔

میٹ آفس کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ جمعرات 27 فروری سے ملک میں داخل ہوگا، جس کے بعد جمعرات کی شام، جمعہ اورہفتہ کو اسلام آباد ، راول پنڈی ، جہلم اور سرگودھا میں بارش کے ساتھ ژالہ باری کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا

ان 3 دنوں کے دوران پشاور، چترال، سوات، دیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، چار سدہ، صوابی، مردان اور کوہاٹ میں بھی بارش ہوگی، جب کہ بنوں، ڈی آئی خان میں چند مقامات پر ژالہ باری کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔

پنجاب

ترجمان کی جانب سے میانوالی ، خوشاب ، فیصل آباد ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، ساہیوال، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش جب کہ ڈی جی خان، ملتان، بہاول پور اور بہاول نگر میں جمعہ کے روز گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔

بلوچستان

دوسری جانب کوئٹہ، پشین، ژوب، چمن اور قلعہ سیف اللہ میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

سندھ

کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ مغربی ہواؤں کے باعث شروع ہونے والے نئے بارش کے نئے سلسلے کے دوران کراچی والے محروم رہیں گے۔ جمعرات سے ہفتے تک سندھ میں موسم خشک رہے گا، لیکن سکھر، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔

پی ایس ایل میچز متاثر

موسلا دھار بارشوں کے پیش نظر راول پنڈی میں جمعہ اور ہفتہ کو ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے میچ متاثر ہونگے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube