ہوم   > پاکستان

کراچی: غیرقانونی رائل پارک ریزیڈنسی گرانے کا آغاز

SAMAA | - Posted: Feb 25, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 25, 2020 | Last Updated: 3 months ago

عمارت میں 417 فلیٹس ہیں

کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پر غیر قانونی طور پر تعمیر کئے گئے رائل پارک ریزیڈنسی کو گرانے کے کام کا آغاز کردیا گیا، عمارت گرانے کیلئے بھاری مشینری استعمال کی جارہی ہے۔

کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پر الہ پارک کے سامنے دو ایکڑ زمین پر 6 منزلہ عمارت تعمیر مکمل ہوچکی ہے، جسے گرانے کے کام کا آغاز پیر کی رات ہوا، کہا جاتا ہے کہ یہ زمین غیر قانونی طور پر بلڈنگ کے مالکان کو الاٹ کی گئی تھی۔

رائل پارک ریزیڈنسی میں لوگوں کو 417 اپارٹمنٹ الاٹ کئے گئے تھے، کچھ فلیٹ مالکان پیر کی رات عمارت کے پاس جمع ہوئے اور انتظامیہ کو عمارت گرانے کا کہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم فلیٹ کی مکمل رقم 13 لاکھ 60 ہزار روپے مالکان کو ادا کرچکے ہیں۔

سپریم کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں بلڈنگ گرانے کے کام کا آغاز کیا گیا۔ عدالت عظمیٰ کے 18 فروری کو جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ یہ زمین سندھ حکومت کے محکمہ ریونیو نے غیر قانونی طور پر فروخت کی، سپریم کورٹ نے ساتھ ہی تمام دستاویزات بشمول الاٹمنٹ پیپر اور لیز کو بھی غیر قانونی قرار دے دیا۔

عدالت نے کمشنر کراچی کو ہدایت کی تھی کہ 2 ماہ کے اندر عمارت گرانے کے ساتھ زمین کو مکمل طور پر کلیئر کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
KARACHI, ROYAL PARK RESIDENCY, RASHID MINHAS ROAD, SCP, SINDH, PPP
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube