Wednesday, July 8, 2020  | 16 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

ٹرمپ نے ایک بار پھر کشمیرپر ثالثی کی پیشکش کردی

SAMAA | - Posted: Feb 25, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 25, 2020 | Last Updated: 4 months ago

امریکی صدر نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر کے تنازع پر ثالثی کی پیشکش کردی۔

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں اپنے 2 روزہ دورے کے آخری دن پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ عمران خان اور نریندر مودی کی مدد کیلئے جو بھی وہ کرسکے کریں گے، کیونکہ دونوں معزز وزرائے اعظم کے ساتھ ان کے تعلقات بہت اچھے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دورہ بھارت میں کوئی بھی پاکستان مخالف بیان دینے سے گریز کرنے کے ساتھ ساتھ کشمیر کے مسئلے پر بھی بات کی۔

صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان طویل عرصے سے ایک مسئلہ ہے اور اگر ضرورت ہوئی تو میں دونوں ملکوں کے درمیان اس پر ثالثی کیلئے تیار ہوں۔

ویڈیو: سچن ٹنڈولکر کا نام لیتے ہوئے ٹرمپ کی زبان پھسل گئی

ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے 30 منٹ سے زیادہ طویل بات چیت میں دو بار انہوں نے پاکستان کی جانب سے بھارت میں دہشت گردی کے سوال کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی ایک مسٔلہ ہے لیکن ہمارے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے اچھے تعلقات ہیں، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی دہشت گردی سے نمٹ لیں گے۔

مزید جانیے : انتہاء پسندہندوؤں کے مسلمانوں پر حملے، 10 افراد ہلاک

بھارت میں متنازع شہریت کے قانون اور حالیہ پرتشدد واقعات سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے ٹرمپ نے اسے بھارت کا داخلی معاملہ قرار دیا اور کہا کہ میں اسے بھارت پر چھوڑتا ہوں، وہ اپنے عوام کیلئے درست فیصلے لیں گے، مسلمانوں کی مذہبی آزادی سے متعلق بھارتی وزیراعظم سے بات ہوئی ہے، بھارت میں 20 کروڑ مسلمان بستے ہیں، ہم مذہبی آزادی کے حق میں ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
PAKISTAN, INDIA, KASHMIR, US, DONALD TRUMP, TERRORISM, CAA, ARTICLE 370, MODI, BJP
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube