Thursday, January 20, 2022  | 16 Jamadilakhir, 1443

بہاولنگر، نامعلوم افراد نے مقامی عالم دین کو گولی ماردی

SAMAA | - Posted: Feb 25, 2020 | Last Updated: 2 years ago
Posted: Feb 25, 2020 | Last Updated: 2 years ago

پنجاب کے ضلع بہاولنگر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مقامی عالم دین بدر عالم جاں بحق اور ان کے ذرائیور زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مولانا بدر عالم اپنی کار میں سفر کر رہے تھے کہ بہاولنگر کے نواحی علاقہ چک نمبر 93/6R میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ سے مولانا بدرعالم موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ان کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔

مقتول قاری بدرعالم چک نمبر 92/6R میں اپنا نجی اسکول چلاتے تھے اور اس کے ساتھ ہی جامعہ امدادیہ اسلامک سنٹر کے مہتمم بھی تھے۔

 نامعلوم ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے جبکہ پولیس نے جائے وقوع سے شواہد جمع کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube