Friday, January 22, 2021  | 7 Jamadilakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

بنوں، باپ نے کمسن بیٹے کو مارکر رات میں دفنادیا

SAMAA | - Posted: Feb 25, 2020 | Last Updated: 11 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 25, 2020 | Last Updated: 11 months ago

خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع بنوں میں گیارہ سالہ بچے کے اندھے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا۔ پولیس نے باپ کو گرفتار کرکے بچے کی لاش برآمد کرلی۔

تھانہ کینٹ پولیس کے مطابق بنوں کے علاقہ جامن روڈ میں 21 فروی کو والد نے اپنے گیارہ سالہ بچے عدنان کو قتل کیا اور خفیہ طریقے سے لاش کی تدفین بھی کردی۔

اگلے روز کینٹ پولیس نے مخبر کی اطلاع پر والد کامران کو گرفتار کرکے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا اور مجسٹریٹ کی احکامات پر مجسٹریٹ پولیس، ڈاکٹروں اور میونسپل  انتظامیہ کی موجودگی میں مقتول کی قبرکشائی کرلی۔

اس موقع پر ملزم کو بھی قبرستان لایا گیا جہاں اس نے قبر پر کھڑے ہوکر اپنے جرم کا اعتراف کیا۔ پولیس نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو دوبارہ دفنا دیا ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق ملزم نے اس واقعہ کے بعد اپنی بیوی کو بھی حبس بے جا میں رکھا اور اس کیلئے بھی پہلے سے کفن خرید کر رکھا تھا۔

مقتول کی والدہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرا شوہر ایک سرکش انسان ہے۔ 10 ،12 سال سے ہم پر مظالم ڈھا رہا ہے۔ اس دن بغیر کوئی وجہ بتائے اپنے بیٹے عدنان کو کمرے میں لے جاکر منہ پر تکیہ رکھا اور فائرنگ کردی۔

خاتون نے کہا کہ ملزم نے مجھ پر پستول تھان کر خاموشی اختیار کرنے کیلئے دباؤ ڈالا واقعہ کے بعد مجھے حبس بے جا میں رکھا ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میرے شوہر کو رہا نہ کیا جائے کیونکہ اس نے میرے خاندان کو بھی مارنے کی دھمکیاں دی رکھی ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube