ہوم   > پاکستان

کرونا وائرس: ایران سے آنے والے 270 پاکستانی قرنطینہ منتقل

SAMAA | - Posted: Feb 25, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 25, 2020 | Last Updated: 3 months ago

فوٹو: اے ایف پی

ایران سے آنے والے 270 افراد کو تفتان میں دو ہفتوں کیلئے پاکستان ہاؤس میں قائم کوارنٹین مرکز منتقل کردیا گیا۔

پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق ایران سے آنے والے پاکستانیوں کو تفتان میں زائرین کی رہائش کیلئے بنائے گئے پاکستان ہاؤس میں رکھا جائے گا جسے کوارنٹین مرکز کا درجہ دے دیا گیا ہے جبکہ تفتان کے بیسک ہیلتھ یونٹ کو آئسولیشن وارڈ بنادیا گیا ہے۔ مشتبہ مریضوں کو آئسولیشن وارڈ میں رکھا جائے گا۔

حکام کے مطابق تفتان میں موجود ایرانی ڈرائیوروں کی ایک بڑی تعداد واپس ایران جانے کے منتظر ہیں، جنہیں تاحال واپس ایران جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ یہ ڈرائیورز ایران سے ایل پی جی گیس اور کنٹینرز اور ٹرکوں میں تجارتی سامان لیکر پاکستان آنے تھے۔ ذرائع کے مطابق تفتان سے ملحقہ ایرانی حدود میں میرجاوہ کے مقام پر سرحد بند ہونے کی وجہ سے کئی پاکستانی سرحد پار پھنسے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس سے 50 افراد ہلاک ہوگئے، ایرانی میڈیا

ڈی جی ہیلتھ سروسز بلوچستان شاکر بلوچ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے نیشنل انسٹیٹویٹ آف ہیلتھ کے ڈاکٹروں کی ٹیم کوئٹہ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے تفتان پہنچ گئی ہے۔ یہ ڈاکٹرز تفتان میں موجود باقی ڈاکٹرز اور میڈیکل ٹیم کو کرونا وائرس سے نمٹنے کی تربیت دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت، ڈبلیو ایچ او اور یونیسف سے تھرمل گنز، ماسک ، دستانے اور لیبارٹری کٹس کی فراہمی کی درخواست کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے پاک ایران سرحد بند کردی گئی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube