ہوم   > پاکستان

عمران دماغ کے بجائے زبان سے معیشت چلارہے ہیں، شہبازشریف

SAMAA | - Posted: Feb 24, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Feb 24, 2020 | Last Updated: 1 month ago

فائل فوٹو

پاکستان مسلم ليگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی ميں قائد حزب اختلاف شہباز شريف کہتے ہيں کہ عمران نیازی دماغ کی بجائے صرف زبان سے معيشت چلا رہے ہيں۔

اپنے ايک بيان ميں پاکستان تحریک انصاف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شريف نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کہتے ہيں نوکریاں جنگل اور سکون قبر دے گی، وہ  پاکستان کو شداد کی جنت بنانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے الزام لگایا کہ ہمارے دور کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگا کر نیا پاکستان بنایا جارہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان ہمیشہ سے ملک کو فلاحی ریاست بنانے کا دعویٰ کرتے آئے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ شرح سود 14 فیصد، مہنگائی 15 فیصد ہوگئی، عوام آٹا اور چینی سے محروم ہيں، کيا يہ عمران خان کی فلاحی رياست ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
PAKISTAN, PMLN, PTI, IMRAN KHAN, SHEHBAZ SHARIF, CORRUPTION
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube