Sunday, September 20, 2020  | 1 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

کرونا وائرس کاخدشہ:بلوچستان میں دوسرےروزپاک ایران بارڈربند

SAMAA | - Posted: Feb 24, 2020 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 24, 2020 | Last Updated: 7 months ago

کرونا وائرس کے خطرے کے باعث بلوچستان میں دوسرے روز پاک ایران بارڈر بند ہے، اسکریننگ کا عمل جاری ہے۔ وزیراعلی بلوچستان کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس چیلنج ہے جس سےحکومت اور عوام دونوں کو مل کر مقابلہ کرنا ہوگا۔

کرونا وائرس کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر بلوچستان کے اقدامات جاری ہیں۔تفتان اور گوادر سمیت 5 مقامات پر پاکستان اور ایران کے درمیان آمدورفت معطل ہے۔امیگریشن گیٹ بند ہونے سے سیکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں۔

پی ڈی ایم اے نے سرحدی علاقے میں 100 بستروں پر مشتمل میڈیکل کیمپ لگالیا جبکہ پاکستان ہاؤس میں موجود زائرین کی اسکریننگ جاری ہے۔

وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔ صوبائی حکومت کے مطابق ائیرپورٹس سمیت تمام ٹرازنٹ پوائٹس پر اسکریننگ کا عمل جاری رہے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube