Saturday, October 31, 2020  | 13 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

وزیراعظم کی اہلیہ کے بیٹے کیخلاف دائر درخواست خارج

SAMAA | - Posted: Feb 24, 2020 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 24, 2020 | Last Updated: 8 months ago
ابراہیم مانیکا کی یہ تصویر ٹوئٹر پر صارف حیدر نے شیئر کی تھی

لاہور عدالت نے خاتون اول بشریٰ بی بی کے بیٹے ابراہیم مانیکا کے خلاف 2 شہریوں کے اغوا کی درخواست خارج کردی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس انوار الحق نے ابراہیم مانیکا کے خلاف درخواست گزار محمد حسن کی پٹیشن پر سماعت کی۔ خاتون اول بشریٰ بیگم کے بیٹے ابراہیم مانیکا عدالتی طلبی پر پیش ہوئے۔

درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے اس کے بھائی اعجاز احمد پراپرٹی ڈیلر کو 11 دسمبر 2019ء ،جب کہ دوسرے بھائی احمد حسن کو 3 فروری کو گھر سے اٹھایا۔

اس موقع پر کمرہ عدالت میں موجود تھانہ ہئیر کے پولیس افسر کا کہنا تھا کہ دونوں بھائیوں احمد حسن اور اعجاز کے خلاف امانت میں خیانت کا مقدمہ درج ہے۔ درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ ہماری پیٹیشن کے دائر ہونے کے اگلے روز یہ مقدمہ درج ہوا ہے۔ کاروباری لین دین پر ابراہیم مانیکا نے سی آئی اے کاہنہ کے ذریعے دونوں افراد کو اٹھوایا۔

درخواست گزار کے وکیل کا مزید کہنا تھا کہ ابراہیم مانیکا کی جانب سے ہمیں عدالتی نوٹس کے بعد بھائیوں کو ٹکڑوں میں ملنے کی فون پر دھمکیاں دی گئیں، جس پر جج کی جانب سے سوال کیا گیا کہ اس کیس میں ابراہیم مانیکا کا کیا کردار ہے؟۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ابراہیم مانیکا نے ہمیں 10 لاکھ روپے سرمایہ کاری کیلئے دیئے تھے، سرمایہ کاری کی رقم سے خریدی گئی جائیداد ابھی فرخت نہیں ہوئی تھی اور ابراہیم مانیکا نے رقم کی واپسی کا تقاضا شروع کر دیا۔ ابراہیم مانیکا کے والد نے بھی رقم کا تقاضا کیا اور پولیس کے ذریعے دباؤ ڈالا۔

وکیل کے جواب پر عدالت نے دوبارہ سوال کیا کہ آپ نے تو اس درخواست میں متعلقہ پولیس کو فریق ہی نہیں بنایا، جس پر وکیل نے دوبارہ کہا کہ ہمیں تو اس بات کا علم ہی نہیں تھا کہ دونوں بھائی کس پولیس کے پاس ہیں، اس وجہ سے پولیس کو درخواست میں فریق نہیں بنایا۔ ابراہیم مانیکا کو 10 لاکھ روپے دے چکے ہیں، وہ اب مزید ڈیڑھ کروڑ روپے کا تقاضا کر رہا ہے۔

عدالت نے درخواست خارج کرتے ہوئے قرار دیا کہ اب مقدمہ درج ہو چکا ہے، آپ جا کرضمانت کرائیں۔

WhatsApp FaceBook

One Comment

  1. عابد مالک  February 27, 2020 4:57 am/ Reply

    چوروں کو چور دھڑا دھڑ ظمانتیں دے رھے ھیں

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube