ہوم   > پاکستان

پاکستانی اب سعودیہ آمد پر وِزٹ ویزا حاصل کرسکتےہیں

SAMAA | - Posted: Feb 24, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Feb 24, 2020 | Last Updated: 1 month ago

فوٹو: اے ایف پی

سعودی عرب نے پاکستان اور بھارت کےلیے ایک سال کی مدت کا ملٹی پل وِزٹ ویزا متعارف کرایا ہے جوکہ سعودی عرب آمد کے موقع پر حاصل کیا جا سکتا ہے۔

گلف نیوز کے مطابق ملٹی پل وزٹ ویزے کی مدت ایک سال ہوگی اور زائرین عمرہ کی ادائیگی بھی کر سکیں گے۔ البتہ حج کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

پاکستان اور بھارت کے علاوہ برطانیہ، امریکا اور شنجن کے پاسپورٹ حامل افراد بھی سعودی عرب آمد پر ملٹی پل وِزٹ ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔

مسافر سعودی عرب کے کسی بھی بین الاقوامی ائرپورٹ پر پہنچ کر ویزا حاصل کر سکتے ہیں لیکن فیس کی ادائیگی کےلیے کریڈٹ کارڈ کا ہونا ضروری ہے کیونکہ نقد رقم قبول نہیں کی جائے گی۔ فیس 440 سعودی ریال ہے۔

مسافروں کو مسلسل 90 دن تک قیام کی اجازت ہوگی اور اپنے وِزٹ ویزا کی میعاد کی مدت کے دوران متعدد بار سعودی عرب میں داخل ہوسکتے ہیں۔

دبئی میں سعودی ایئر لائنز کے ریزرویشن ایجنٹ نے گلف نیوز کو بتایا کہ نئے ویزا کی سروس کا آغاز پچھلے مہینے ہوا۔ تاہم، صرف ان درخواست دہندگان کو ویزا جاری کیا جاتا ہے جنہوں نے کم سے کم ایک بار اپنے امریکہ، برطانیہ یا شینگن ویزا کا استعمال کیا ہو۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube