Friday, July 3, 2020  | 11 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

کوئٹہ:ایل پی جی ٹینکرمیں دھماکا،6افراد جاں بحق

SAMAA | and - Posted: Feb 24, 2020 | Last Updated: 4 months ago
Posted: Feb 24, 2020 | Last Updated: 4 months ago

واقعے کی رپورٹ طلب

کوئٹہ میں ایل پی جی ٹینکر میں گیس لیکیج سے دھماکے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے کہا ہے کہ ٹینکر کے ذریعے اسمگلنگ کی جاتی تھی ، واقعے کی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق اتوار کی رات کوئٹہ کی مغربی بائی پاس پر گودام میں کھڑے ایل پی جی ٹینکرمیں گيس ليکج سے دھماکا ہوا جس سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

لاشوں کو 9 گھنٹوں کی امدادی کارروائی کےبعد ٹینکر سے نکالا گیا ، ٹینکر میں گیس کی موجودگی کےسبب مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، لاشوں کو  بی ایم سی اسپتال منتقل کیا گیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد انہیں ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

اس کے علاوہ تلاشی کے دوران گودام سے بڑی مقدار میں چھالیہ برآمد کر لی گئی ہیں۔وزیرداخلہ بلوچستان ضیاء لانگو کا کہنا ہے کہ ٹینکر چھالیہ کی اسمگلنگ میں ملوث تھا، دھماکہ اس وقت ہوا جب چھالیہ گودام میں منتقل کی جا رہی تھی ، واقعے کی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube