ہوم   > پاکستان

عمران خان کا جلسہ، طلبہ کو فائر بریگیڈ نے گھروں تک پہنچایا

SAMAA | - Posted: Feb 23, 2020 | Last Updated: 3 months ago
Posted: Feb 23, 2020 | Last Updated: 3 months ago

طلبہ کو گاڑیاں چھوڑ کر چلی گئی تھیں

میانوالی میں ریسکیو 1122 نے وزیراعظم عمران خان کے جلسے میں آئے ہوئے بچوں کو فائر بریگیڈ گاڑی کے ذریعے گھروں تک پہنچا کر مثال قائم کر دی، پرائیوٹ گاڑیاں بچوں کو تقریب میں پہنچا کر واپس چلی گئی تھیں۔

میانوالی میں وزیراعظم عمران خان کے جلسے اور شج کاری مہم کیلئے بچوں کو پرائیویٹ بسوں کے ذریعے جلسہ گاہ میں لایا گیا تھا تاہم بچوں کو پہنچا کر پرائیویٹ بسیں وہاں سے چلی گئیں۔

بچوں کو فائر بریگیڈ میں بٹھا کر لے جاتے ہوئے ویڈیوز منظر عام پر آگئیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طلباء کو فائر بریگیڈ کے ذریعے گھروں کو پہنچایا جارہا ہے۔

ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے کہنے پر اسکول کے بچوں اور اساتذہ کرام کو پرائیویٹ بسوں کے ذریعے جلسہ گاہ لایا گیا، تقریب سے وزیراعظم عمران خان کو خطاب کرنا تھا۔

تقریب ختم ہونے کے بعد طلبہ گھروں کو جانے کیلئے نکلے تو پتہ چلا کہ انہیں لانے والی گاڑیاں تو واپس جاچکی ہیں، جس پر طلبہ نے پیدل ہی گھروں کو جانے کیلئے سفر شروع کردیا۔

میانوالی میں ریسکیو اہلکاروں نے بچوں کو پیدل جاتے ہوئے دیکھا تو انہیں ریسکیو فائر بریگیڈ پر بٹھا لیا اور گھروں تک پہنچایا، طلبہ نے فائر بریگیڈ اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
IK, PAKISTAN, MIANWALI, PM, IMRAN KHAN, STUDENT, TRANSPORT,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube