ہوم   > پاکستان

موجودہ پاورشیئرنگ فارمولے کیساتھ اقتدار میں نہیں آئیں گے، بلاول

SAMAA | - Posted: Feb 22, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Feb 22, 2020 | Last Updated: 1 month ago

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ موجودہ پاور شیئرنگ فارمولے کے تحت اقتدار میں نہیں آئیں گے۔ تحریک انصاف کی حکومت کا ٹھیکہ پورا ہوچکا ہے، 6 ماہ میں چلی جائے گی۔

لاہور کے بلاول ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان سے پہلے نوازشریف بھی سلیکٹڈ تھے۔ مسلم لیگ ن نے بھی عمران خان کی طرح پارلیمنٹ کو زیادہ اہمیت نہیں دی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سیاست میں اپوزیشن لیڈر کا کردار اہم ہوتا ہے۔ امید ہے شہباز شریف جلد واپس آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کم نہیں ہوئی بلکہ ابھی تو شروع ہو رہی ہے۔ گرمیاں آنے دیں۔ بجلی نہیں ہوگی مگر بل تاریخی آئیں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube