ہوم   > پاکستان

نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کی مخالفت

SAMAA | - Posted: Feb 22, 2020 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Feb 22, 2020 | Last Updated: 1 month ago

پنجاب حکومت کی خصوصی کمیٹی نے نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کی مخالفت کردی ہے۔ حکام کے مطابق نوازشریف کے معالج اور وکلا نے کمیٹی کے سامنے تازہ ترین رپورٹس نہیں دیں۔ کمیٹی اپنی سفارشات پنجاب کابینہ کے سامنے فیصلے کے لیے رکھے گی۔

پنجاب حکومت کی خصوصی کمیٹی نے اپنا کام مکمل کرتے ہوئے نوازشریف کو ریلیف نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ کمیٹی کے ارکان نے حکومت کو سفارش کی کہ نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کے معاملے پر انکار کردیا جائے۔

خصوصی کمیٹی اپنی سفارش کابینہ کے سامنے رکھے گی جس کے بعد حتمی فیصلہ ہوگا۔

کمیٹی نے گزشتہ روز نوازشریف کے معالج ڈاکٹرعدنان اوروکیل عطا تارڑ کا موقف سنا مگر حکومتی نمائندے قائل نہ ہوسکے۔

کمیٹی کے مطابق نوازشریف کے معالج اور وکیل نے تازہ ترین رپورٹس جمع نہیں کرائیں۔ محکمہ داخلہ نے چند روز قبل نوازشریف کےپلیٹ لیٹس، بون میرو اور پی ای ٹی اسکین سمیت چار رپورٹس مانگی تھیں مگر ڈاکٹرعدنان کمیٹی کو نئی رپورٹس دینے کی بجائے پرانی رپورٹس پر ہی دلائل دیتے رہے۔

اسی دوران کمیٹی کے استفسار پر ڈاکٹرعدنان نے بتایا کہ میاں صاحب کے پلیٹ لیٹس پچاس ہزار ہیں جبکہ آئندہ چند روز میں آپریشن ہوگا۔

کمیٹی اپنی رپورٹ آئندہ ہفتے کابینہ کے سامنے پیش کرے گی تاہم اس دوران نوازشریف کے آپریشن یا ایمرجنسی کی صورت میں کابینہ کا فیصلہ میاں صاحب کے حق میں بھی آسکتا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube