Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

پاکستان میں اب کپاس کی رنگدار فصلیں اگائی جائیں گی

SAMAA | - Posted: Feb 22, 2020 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 22, 2020 | Last Updated: 8 months ago

کسان کا منافع 10 گنا بڑھے گا

پاکستان میں آج تک کسان صرف سفید کاٹن ہی اگاتے رہے مگر اب وہ رنگ دار کاٹن اگا کر اپنے منافع میں 10 گنا اضافہ کرسکیں گے۔ ملتان کے محکمہ سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے سبز، براؤن اور آف وائیٹ سمیت چار مختلف رنگوں والی کپاس متعارف کرادی۔

سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈاکٹر زاہد محمود نے بتایا کہ جو ہم مصنوعات بناتے ہیں ان کی قیمت سفید کاٹن سے دس گنا ہوتی ہے۔ اس سے آلودگی بھی کم ہو گی کیوں کہ کاٹن کو رنگ دینے کے لئے کو کیمیکل استعمال ہوتے ہیں اس سے بھی جان چھوٹ جائے گی۔

یاد رہے کہ رنگدار کپاس سے ٹی شرٹ، بیڈ شیٹ، اسکارف اور دستانے بنائے جاتے ہیں۔

کپاس کی نئی اقسام سے کسان بھی خوش ہیں۔ ایک کاشتکار نے سماء ٹی وی کو بتایا کہ کلر کاٹن میں آمدن زیادہ ہے۔ اس سے ہمیں کپڑا بنانے میں فائدہ ہوگا میں فارمر ہوں۔ اس سال میں نے کلر کاٹن لگانی ہے۔

ماہرین کہتے ہیں رنگدار کپاس کی  زیادہ کاشت سے زر مبادلہ میں اضافہ اور کاشتکار خوشحال ہوں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube