Tuesday, October 27, 2020  | 9 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

سیالکوٹ میں آئی انوکھی بارات اور منفرد جہیز

SAMAA | - Posted: Feb 21, 2020 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 21, 2020 | Last Updated: 8 months ago

باراتیوں میں پیسوں کیساتھ موبائل فون اور گھڑیاں بھی نچھاور

سیالکورٹ میں ہونے والی شادی میں دلچسپ لمحات دیکھنے میں آئے باراتیوں میں پیسوں کے ساتھ موبائل فون اور گھڑیاں بھی نچھاور کی گئیں جبکہ لڑکی والوں نے بھی باراتیوں میں تخائف تقسیم کئے۔

سمبڑیال کے علاقے جیٹھیکے میں ڈسکہ کے گاوں مرہانہ سے آئی انوکھی بارات میں دولہا کے بھائیوں نے اظہار خوشی میں پیسوں کے ساتھ موبائل فون اور گھڑیاں بھی کی بارش کردی۔

لڑکی والوں نے بھی خوب استقبال کیا اور باراتیوں میں ایک ایک جوڑا، جائے نماز اور قرآن پاک تقسیم کیا۔

لڑکی والوں نے بھی بیٹی کو منفرد انداز میں جہیز دے کر رخصت کیا، دو دو اونٹنیاں، بھینسیں، گائے، بھڑیں، بکریاں، خرگوش، مرغیاں اور بطخیں دیں۔

دولہا کے چار بھائیوں اور چاچا کو ایک ایک موٹر سائیکل دولہا کے والدین کو عمرہ کی ادائیگی کے لئے تین لاکھ پچاس ہزار اور دولہا کو 7 لاکھ کی سلامی کا چیک دیا گیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube