ہوم   > پاکستان

پاکستان ريلويزنے3ماہ ميں کراچی سرکلرریلوےکی بحالی کوناممکن قراردے ديا

SAMAA | - Posted: Feb 21, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 21, 2020 | Last Updated: 3 months ago

پاکستان ريلويز نے سپريم کورٹ کی جانب سے دوسے تين ماہ ميں کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کو ناممکن قراردے ديا۔ ايڈووکيٹ جنرل نے کہا کہ عدالت منصوبے کو سی پيک سے نکالنے کا حکم دے۔چيف جسٹس نے واضح کيا کہ ہم کچھ نہيں کہيں گے،جو کرنا ہے حکومت خود کرے۔

جمعہ کو سپريم کورٹ کراچی ميں کراچی سرکلر ریلوے سے متعلق کيس کی سماعت کے دوران کراچی سرکلرریلوے روٹ کا نقشہ پیش کياگيا۔

ايڈووکيٹ جنرل نے بتایا کہ مجموعی طور پر 14 بالائی اسٹیشنز سمیت 24  اسٹیشنز بنیں گے،اس دوران سيکريٹری ريلوے کی مداخلت پر عدالت برہم ہوگئی۔

چيف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ آپ نااہل ہیں، ابھی آپ کو یہاں سے جیل بھیج دیں گے،منہ کھولنے سے پہلے ہوش کریں،کیاافسری کررہے ہیں لوگوں کيساتھ؟ پہلے یاد نہیں تھا کہ 24گیٹ بنیں گے؟ آپ کے وزرا يہاں کچھ اوربیان دیتے ہیں اور باہرجا کرکچھ اورکہتے ہیں۔

ايڈووکيٹ جنرل نے بتايا کہ يہ کئی ارب ڈالر کا منصوبہ ہے جو سی پیک میں شامل ہے۔ چيف جسٹس نے کہا کہ پتا نہیں کس کس کی رال ٹپک رہی ہوگی۔

چيف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ فنڈز کی وجہ سے کیوں پریشان ہیں ؟چینی حکومت بیک آؤٹ کرجائے گی تو کیا کریں گے؟

ايڈووکيٹ جنرل نے کہا کہ ایک ڈیڑھ ماہ میں یہ کنفرمیشن آجائے گی کہ چین فنڈزدے رہا ہے یا نہیں۔ چيف جسٹس نے مزید استفسار کیا کہ اتنے بڑے بڑے صنعتکار تھے وہ کہاں گئے،وہ دلچسپی نہیں لیتے،یا وہ بھی اپنا شیئر مانگتے ہیں؟ قائد اعظم بھی سوچ رہے ہوں گے کہ ملک میں کیا ہورہا ہے،سندھ حکومت صرف یہ بتائے آپ ریلوے چلا سکتے ہیں یا نہیں؟وزیراعظم کوہی بلالیتے ہیں ان سے پوچھتے ہیں کہ سرکلرریلوے چلائیں گےیانہیں ؟

عدالت نے سندھ حکومت کو پاکستان ریلوے کے ساتھ مکمل تعاون کی ہدایت کی اور چینی حکام سے منظوری کے بعد دو تین ماہ میں منصوبہ کی تعمیرشروع کرنے کا حکم ديا ۔ اس پر سيکريٹری ريلوے نے کہا کہ اتنی جلدی ممکن نہیں ہوگا، چینی حکومت کا قانون ہے کہ ٹھیکہ دینے سے پہلے منظوری ضروری ہے۔ چيف جسٹس نے کہا کہ چین نے ہمارا ٹھیکہ لیا ہوا ہے کیا؟ اپنا ملک خود چلائیں۔

WhatsApp FaceBook
KCR

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube