ہوم   > پاکستان

انورمنصور نے سپریم کورٹ سے غیرمشروط معافی مانگ لی

SAMAA | - Posted: Feb 21, 2020 | Last Updated: 3 months ago
Posted: Feb 21, 2020 | Last Updated: 3 months ago

سابق اٹارنی جنرل اور پاکستان بار کونسل کے سربراہ انور منصور خان نے سپریم کورٹ سے غیرمشروط معافی مانگ لی۔

انور منصور خان نے گزشتہ روز مستعفی ہونے سے پہلے بطور اٹارنی جنرل معافی نامے پر دستخط کیے جو سپریم کورٹ میں جمعہ 21 فروری کو جمع کرا دیا گیا۔

معافی نامے میں مؤقف اپنایا کہ 18 فروری کے بیان پر عدالت سے غیرمشروط معافی مانگتا ہوں۔ دوران سماعت عدالت میں دیا گیا اپنا بیان بھی واپس لے لیا۔

سپریم کورٹ نے انور منصور سے تحریری مواد یا معافی نامہ طلب کیا تھا۔

سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں ججز پر پٹیشن میں تیاری کا الزام عائد کیا تھا، جس کے بعد حکومت کو اپنے ہی سب سے بڑے وکیل کے بیان سے نہ صرف لاتعلقی کا اعلان کرنا پڑا بلکہ ان سے استعفیٰ بھی لے لیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے، جبکہ وزارت قانون کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں لکھا تھا کہ انور منصور نے استعفیٰ دیا نہیں بلکہ ان سے لیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube