Tuesday, July 7, 2020  | 15 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

حفاظتی ماسک مہنگے بیچنے والوں کیخلاف کارروائی

SAMAA | - Posted: Feb 21, 2020 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 21, 2020 | Last Updated: 5 months ago

کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے استعمال ہونے والا حفاظتی ماسک زائد قیمت پر بیچنے والوں کیخلاف ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے لاہور اور کراچی سے اسٹاک قبضے میں لے لیا گیا۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق شہریوں نے ڈی آر اے پی کی ہیلپ لائن پر شکایات درج کرائیں کہ الراضی فارمیسی لاہور اور النور سرجیکل کراچی میں حفاظتی ماسک ایم 95 مہنگے داموں بیچے جارہے ہیں۔

شکایات پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے دونوں مقامات پر چھاپہ مارا اور اسٹاک قبضے میں لے کر کارروائی شروع کردی۔

معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ صورتحال پر گہری نظر ہے، بلیک مارکیٹنگ کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے، کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ہرممکن اقدامات یقینی بنا رہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
DRAP, PAKISTAN, CHINA, CORONAVIRUS, COVID-19, ISLAMABAD, KARACHI, FACE MASK
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube