ہوم   > پاکستان

‘اسمگلرز کی گرفتاری کیلئے وزیراعظم ہاؤس پر چھاپہ مارا جائے’

SAMAA | - Posted: Feb 20, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Feb 20, 2020 | Last Updated: 1 month ago

مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ آٹا اور چینی سکینڈلز پر حکومت کی خاموشی اعتراف جرم ہے۔ تحقیقاتی رپورٹ چھپاکر عمران خان نے اسکینڈل میں ملوث دوستوں کو این آر او دیا ہے۔

لندن سے جاری بیان میں شہبازشریف نے کہا کہ پابندی کے باوجود چینی اور آٹا برآمد کیوں کیا گیا۔ بحران کیوں پیدا ہوا، کس نے مال کمایا، ابھی تک جواب نہیں آیا۔ تحقیقاتی رپورٹ سامنے نہ آنے سے حکومتی شخصیات کا ملوث ہونا درست ثابت ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آٹا اور چینی اسمگلروں کی گرفتاری کے لئے وزیراعظم ہاؤس پر چھاپہ مارا جائے تو پتہ چل جائے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube