ہوم   > پاکستان

‘سی ایس ایس کے بغیر فوڈ سیکریٹری کیسے بن گئے’

SAMAA | - Posted: Feb 20, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 20, 2020 | Last Updated: 3 months ago

جواب طلب

سندھ میں گندم کی کرپشن سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سیکریٹری فوڈ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی تعیناتی کو کو ہی مشکوک قرار دے دیا۔

سندھ کی گندم میں کے اسٹاک میں چالیس کروڑ سے زائد کرپشن کا کیس سندھ ہائیکورٹ میں زیر سماعت آیا تو چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ سیکرٹری صاحب، آپ کی تو تقرری ہی غیرقانونی ہے۔ آپ نے سی ایس ایس کیا ہی نہیں۔ آپ تو سیکشن آفیسر ہیں۔ آپ جیسے لوگوں کی وجہ سے ملک میں یہ سب ہو رہا ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ سیکرٹری کی تقرری ہی غیر قانونی ہے تو انصاف کیسے ہوسکتا ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پرتقرری سے متعلق جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

نیب حکام نےعدالت کوبتایا کہ آٹا ملز مالکان نے حکومت سے گندم لیکرغائب کردی۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ نیب نے کس زمانے میں ریٹ طے کیا تھا۔ کیا نیب کی کارکردگی کے حوالے سے سُنا ہے۔

ملزمان کے وکیل نے موقف اپنایا کہ جوسرکاری گندم ملی، اُس کی رقم پالیسی کے مطابق 180 دن میں ادا کی تھی۔ عدالت نے مشاورت سے مارک اَپ طے کرنے کا حکم دے دیا جبکہ ملزم رحمت اللہ شیخ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube