Wednesday, July 15, 2020  | 23 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

کوئٹہ : اپوزیشن جماعتوں کا وزیراعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ

SAMAA | - Posted: Feb 20, 2020 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 20, 2020 | Last Updated: 5 months ago

بلوچستان کی اپوزیشن جماعتوں نے امن و امان کی خراب صورتحال، مہنگائی، حلقوں میں مداخلت پر شدید احتجاج کیا، مظاہرین ریلی کی صورت میں وزیراعلی ہاؤس پہنچے اور کئی گھنٹے تک گھیراؤ کیا۔

بلوچستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بیروزگاری، امن و امان کی خراب صورتحال اور فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم  کیخلاف حزب اختلاف کے اراکین نے صوبائی اسمبلی سے ریلی نکالی اور وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا۔

اپوزیشن جماعتوں میں جمعیت علمائے اسلام ف، بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل اور دیگر اراکین اسمبلی شامل تھے، جنہوں نے مظاہرے کے دوران حکومت مخالف نعرے بازی کی۔ اپوزیشن اراکین کا کہنا تھا کہ نااہل حکومت کو مزید نہیں چلنے دیں گے۔

اس موقع پر بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک سکندر ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے اپوزیشن اراکین کے حلقوں میں مداخلت میں مصروف ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے اپوزیشن کے احتجاج میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالنے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ احتجاج اپوزیشن کا جمہوری حق ہے، اپوزیشن کو وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ تک رسائی دی جائے، اُمید ہے اپوزیشن احتجاج کے دوران جمہوری اقدار کی پاسداری کرے گی۔

حکومت نے اپوزیشن سے دو بار مذاکرات کئے تاہم حزب اختلاف کو منانے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا ختم کرتے ہوئے دوبارہ دھرنے کا اعلان کردیا۔ اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں دوبارہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاج اور دھرنا دینے کیلئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
PAKISTAN, QUETTA, BALOCHISTAN, OPPOSITION, BAP, PTI, JUIF, JAAM KAMAL, CM,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube