ہوم   > پاکستان

کشمیریوں سےحقوق اورآزادی چھین لی گئی،عمران خان

SAMAA | - Posted: Feb 20, 2020 | Last Updated: 3 months ago
Posted: Feb 20, 2020 | Last Updated: 3 months ago

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پرتبادلہ خیال

وزیراعظم عمران خان سے برطانوی رکنِ پارلیمنٹ ڈیبی ابراہمز اور آل پارٹیز پارلیمانی کشمیر گروپ کے وفد نے ملاقات کی۔مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ وزيراعظم نے کہا کہ کشمیریوں سے حقوق اور آزادی چھین لی گئی،بھارتی اقدامات سے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

وزيراعظم عمران خان نے 9 رکنی برطانوی پارليمانی وفد سے ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں سے متعلق آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت نے 5 اگست 2019 کومقبوضہ کشمير کی خصوصی حيثيت ختم کشمير ہڑپ کرنے کی کوشش کی۔ گزشہ 6 ماہ سے80 لاکھ کشمیری بھارتی فوج کے ہاتھوں یرغمال ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ بھارتی اقدامات سے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

واضح رہے کہ برطانوی پارلیمنٹ کے رکن  ڈیبی ابراہمز کو مسئلہ کشمیر پر آواز بلند کرنے پر بھارتی حکومت نے ملک میں داخلے سے روکا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube