Sunday, September 20, 2020  | 1 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

ملک کےمختلف شہروں ميں بارش اور برفباری کاسلسلہ دوبارہ شروع

SAMAA | - Posted: Feb 20, 2020 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 20, 2020 | Last Updated: 7 months ago

آئندہ چندروزتک مزیدبارش کاامکان

ملک کے مختلف شہروں ميں بارش اور برفباری کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔ آزاد کشميرکی وادی نیلم ميں برف باری کےباوجود ليڈی ہيلتھ ورکرزانسداد پولیو مہم کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ملک کے بالائی علاقوں میں موسم بدستور سرد ہے۔ آزاد کشمير کی وادی نیلم میں برفباری دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔ شدیدسردی کےباوجود انسدادپولیومہم کےورکرزکام میں مصروف ہیں۔  بلندعلاقوں میں پہلے سے کئی فٹ برف موجود ہے تاہم ليڈی ہيلتھ ورکرزکے حوصلے بلند ہیں۔

ادھر مانسہرہ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری وقفے وقفے سے جاری ہے۔ چارسدہ اور مردان ميں بھی بارش کے باعث سردی بڑھ گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube