ہوم   > پاکستان

صحافی عزیزمیمن کاقتل، کیمرا مین سمیت 5افراد کیخلاف مقدمہ درج

SAMAA | - Posted: Feb 19, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Feb 19, 2020 | Last Updated: 1 month ago

نوشہروفیروز میں صحافی کی لاش نہرکے قریب سے ملی تھی

سندھی ٹی وی چینل کے ٹی اين کے صحافی عزيز ميمن کے قتل کا مقدمہ محراب پور تھانے درج کرليا گيا، مقتول کے بھائی نے مقدمے ميں کيمرا مين سميت 5 ملزمان کو نامزد کيا ہے۔

نوشہروفیروز ميں صحافی عزيز ميمن کے قتل کا مقدمہ محراب پور تھانے میں ان کے بھائی کی مدعيت ميں درج کرلیا گیا، جس میں دفعہ 107، 302 اور 364 شامل کی گئی ہیں، مقدمے میں کيمرا مين اويس قریشی اور ديگر 4 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

مقتول کے بھائی نے بيان ديا کہ عزیز میمن کو کيمرا مين اور دیگر 4 افراد کے ساتھ جاتے دیکھا، 3 گھنٹے کے بعد لاش نہر کے قریب سے ملی۔

صحافی عزیز میمن کو 3 دن پہلے محراب پور میں قتل کيا گيا تھا۔ اہل خانہ کے مطابق ان کو مسلسل دھمکياں مل رہی تھيں، جس سے انہوں نے پوليس کو بھی آگاہ کرديا تھا۔

دوسری جانب مقدمے میں صحافی کو دھمکیاں دینے کے ملزم رکن قومی اسمبلی سید ابرار علی شاہ نے عزیز میمن کے قتل پر ان کے گھر جاکر تعزیت کی۔

انہوں نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کردیا اور کہا کہ مجھے بلاوجہ ہدف بنایا جارہا ہے، عزیز میمن کے قاتلوں کو منظر عام پر لانا چاہئے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
NOSHERO FEROZ, SINDH, PPP, JOURNALIST, MURDER, AZIZ MEMON, KTN, FIR,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube