ہوم   > پاکستان

نوازشریف کے خوشامدی آج بھی اقتدار میں ہیں، چوہدری شجات

SAMAA | - Posted: Feb 19, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Feb 19, 2020 | Last Updated: 1 month ago

Source: AFP

مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سیاسی ہیرا پھیری نہ سیکھیں۔ چاپلوسوں، چغل خوروں سے دور رہیں اور اپنے ارد گرد منافقین کی نشاندہی کریں۔

لاہور سے جاری بیان میں چودھری شجاعت نے کہا کہ عمران خان کی نیک نیتی کی وجہ سے اللہ نے انہیں اس منصب تک پہنچایا ہے۔ وزیراعظم اپنے اندر خودپسندی نہ آنے دیں۔ ماضی میں انہوں نے نوازشریف کو بھی یہی مشورہ دیا تھا لیکن نوازشریف نے اس کے برعکس کیا۔ اتفاق کی بات ہے اُس وقت نوازشریف کی چاپلوسی کرنے والے آج بھی اقتدار میں شامل ہیں۔

چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ پرویز مشرف کو بھی مشورہ دیا کہ طالبان کا لفظ مدرسے کے طالب علم سے جوڑ کراستعمال نہ کریں۔ سب اپنے ذاتی مفادات چھوڑ کر صرف ملک و قوم کی خاطر سوچیں تو کامیاب رہیں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube