Tuesday, January 18, 2022  | 14 Jamadilakhir, 1443

شہناز انصاری کا قاتل نہ پکڑا جاسکا، گھر مسمار

SAMAA | - Posted: Feb 19, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 19, 2020 | Last Updated: 2 years ago

رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کا قاتل چار روز بعد بھی قانون کی گرفت میں نہ آسکا۔ دوسری جانب پولیس نے ملزم وقار کھوکھر کے گھر کو ہیوی مشینری سے گرا دیا۔

پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی سندھ اسمبلی رکن شہناز انصاری کو 4 روز قبل ان کی بہن کے دیور نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

شہناز انصاری نے قتل سے چند روز قبل نوشہرو فیروز کے ڈپٹی کمشنر کو خط لکھتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے بہنوئی کا ایک ماہ پہلے انتقال ہوا ہے اور وہ اپنی زندگی میں تمام جائیداد اپنی بیوی کے نام کرگئے تھے، مگر اب میری بیوہ بہن کے دیوار ان کو دھمکا کر جائیداد سے محروم کرنا چاہتے ہیں۔

بعد ازاں مرحوم کی چہلم کیلئے شہناز انصاری نوشہرو فیروز میں اپنی بہن کے گھر پہنچی تو وہاں موجود ملزم نے فائرنگ کرکے اس کو قتل کردیا۔ واقعہ کو 4 دن گزر چکے ہیں مگر پولیس تاحال ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔ اب تک کیس میں کسی قسم کی پیش رفت بھی نہ ہوسکی۔

دوسری جانب پولیس نے بدھ کو بھاری مشنری کی مدد سے ملزم وقار کا گھر مسمار کردیا جس کے باعث کرائم سین بھی ختم ہوگیا۔ پولیس سے کرائم سین ختم کرنےکی وجہ معلوم کرنے کی کوشش کی تو موقف دینے سے انکار کردیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube