ہوم   > پاکستان

سول نافرمانی اورپارلیمنٹ پرحملے کاراستہ نہیں اپنائیں گے، ایاز صادق

SAMAA | - Posted: Feb 19, 2020 | Last Updated: 3 months ago
Posted: Feb 19, 2020 | Last Updated: 3 months ago

فائل فوٹو

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور ن لیگی رہنماء ایاز صادق کا کہنا ہے کہ اپوزیشن پارلیمنٹ میں کردار اپنا کردار ادا کررہی ہے، تحریک انصاف کی طرح سول نافرمانی اور پارلیمنٹ پر حملے کا راستہ نہیں اپنائیں گے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا تھا مجھے مولانا اسعد محمود نے چائے پر بلایا تھا، ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے بھی ہمیں جوائن کرلیا۔

اسلام آباد میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس دو راستے ہیں پہلا پارلیمان میں کردار ادا کرنا ہے جو اپوزیشن کررہی ہے، دوسرا راستہ تحریک انصاف کی طرح سول نافرمانی اور  پارلیمنٹ پر حملے کا ہے، ہم وہ نہیں اپنائیں گے۔

ایاز صادق نے مزید کہا کہ حکومت کے اتحادی خود کہتے ہیں کہ اب ہماری بس ہوچکی، حکومت خود اپنا بوجھ نہیں اٹھا سکتی۔

لیگی رہنماء کا کہنا تھا کہ رہبر کمیٹی موجود ہے اس کا اجلاس بلانا اکرم درانی پر منحصر ہے، اجلاس بلایا گیا تو کوئی وجہ نہیں کہ کوئی جماعت شرکت نہ کرے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے واضح کیا کہ جے یو آئی (ف) سربراہ مولانا فضل الرحمان کی تحریک تحفظ دستور میں شرکت کا فیصلہ ن لیگ کی قیادت مشاورت سے کرے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
PMLN, JUIF, AYAZ SADIQ, PAKISTAN, FAZLUR REHMAN, AZADI MARCH, PPP, REHBAR COMMITTEE,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube