ہوم   > پاکستان

مردان، بچے کو پائپ سے مارنے والا قاری گرفتار

SAMAA | - Posted: Feb 19, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Feb 19, 2020 | Last Updated: 1 month ago

مقدمہ درج

خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں مسجد کے اندر بچے پر تشدد کرنے والے قاری کو پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 9 سالہ طالب علم پر قاری ربڑ کے پائپ سے بدترین تشدد کر رہا ہے۔ یہ ویڈیو دراصل باہر موجود ایک شخص نے بنائی جو مدرسے کے باہر اپنے کام میں مصروف تھا اور بچے کی چیخ و پکار سن کر اندر داخل ہوا۔

جب وہ مسجد میں داخل ہوا تو بچہ فرش پر پڑا ہوا تھا۔ وہ بچے کو اٹھاکر اپنے ساتھ باہر لے جانے لگا تو قاری دوبارہ اپنے ساتھیوں سمیت آیا اور بچے کو زبردستی اپنے ساتھ ایک کمرے میں لے گئے اور دروازہ بند کردیا۔

ویڈیو میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ قاری کے ہاتھ میں موٹا پائپ موجود ہے اور وہ باہر سے آنے والے شخص پر بھی جھپٹنے کی کوشش کر رہا ہے۔

شہری نے ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی اور مقامی پولیس کو بھی مطلع کردیا جس پر پولیس نے ضلع مردان کے نواحی علاقہ شیر گرھ کے گاؤں خٹ کلے میں واقع مدرسے پر چھاپہ مار کر بچے کو بازیاب کرلیا اور ملزم قاری سیف الرحمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

ضلعی پولیس آفیسر سجاد خان کی ہدایت پر پولیس نے متاثرہ طالب علم کا اسپتال میں ڈاکٹر سے چیک اپ کرانے کے بعد والدین کے حوالے کر دیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube