Sunday, September 20, 2020  | 1 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

بدھ کی شام سےملک کےبالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی،محکمہ موسمیات

SAMAA | - Posted: Feb 19, 2020 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 19, 2020 | Last Updated: 7 months ago

محکمہ موسمیات نے بدھ کی شام سے ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ ملک میں داخل ہو رہا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان، ساہیوال اور سکھر میں آندھی کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے بدھ شام سے ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ بدھ سے جمعرات تک وفاقی دارالحکومت سمیت خیبر پختونخوا کے کچھ علاقوں، پنجاب کے بالائی علاقوں اور کشمیر  میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube