Sunday, July 5, 2020  | 13 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

ایوب میڈیکل کمپلیکس میں طبی امداد فراہم کرنےوالی مشینیں خراب

SAMAA | - Posted: Feb 19, 2020 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 19, 2020 | Last Updated: 5 months ago

مریضوں کو پرائیویٹ اسپتالوں میں بھیجا جانے لگا

ایبٹ آباد کے سب سے بڑے اسپتال ایوب میڈیکل کمپلیکس میں طبی امداد فراہم کرنے والی اہم مشینیں خراب ہونے سے مریض نجی اسپتالوں کا رخ کرنے لگے۔

ایوب میڈیکل کمپلیکس میں ایم آر آئی مشین، سی ٹی اسکین اور دیگر مشینیں ایک سال سے خراب ہیں۔ اسپتال میں داخل اور ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کو پرائیویٹ اسپتالوں میں بھیجا جانے لگا۔

مریضوں کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ اسپتال کے دونوں ڈیپارٹمنٹ بند ہیں اور باہر سے ٹیسٹ کروانے جاتے ہیں جس کی فیس برداشت کرنا مشکل ہے۔

اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر احسن اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مشینیں اپنا وقت پورا کر چکی ہیں۔ ہمارے پاس فنڈز نہیں ہیں لیکن کوشش کر رہے ہیں کہ مسئلہ جلد ہو جائے جبکہ پرائیوٹ پارٹنرشپ سے بھی مشین لگا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت صحت کی سہولیات کی فراہمی کا دعویٰ تو کرتی ہے مگر ایک سال سے ہزارہ ڈویژن کے بڑے اسپتال میں سہولیات ناپید ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube