ہوم   > پاکستان

اسلام آباد:سیکٹرایف7کےمعروف ریسٹورنٹس میں مفت خوری کےواقعات

SAMAA | - Posted: Feb 19, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 19, 2020 | Last Updated: 2 months ago

تصویر: پیٹٹ بروج،سی سی ٹی وی فوٹیج امیج

وفاقی دارالحکومت میں 4 افراد پرمشتمل گروہ نے کھانا کھا کر بھاگنے کا نیا طریقہ ایجاد کرلیا تا کہ بل کی ادائیگی سے بچا جاسکے۔

اس گروپ نے 10 اور 16 فروری کو اسلام آباد کے ایف7 سیکٹر میں واقع 2 ریسٹورنٹس لوفولوجی بیکری اینڈ کیفے اور پیٹٹ بُروج میں مفت خوری کی اور عملے کے مطابق کھانا کھانے کے بعد نہ صرف بھاگ گئے بلکہ کھانا پیش کرنے والوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

لوفولوجی بیکری اور کیفے کے سینیئرویٹر اویس نے سماء ڈیجیٹل کو بتایا کہ پیر 10 فروری کو 3 افراد کا گروپ کیفے میں آیا جو بظاہرکسی کا انتظارکررہا تھا۔ کچھ دیربعد ایک خاتون کیفے میں داخل ہوئی اورانتظارکرنے والے 3 افراد میں سے ایک اٹھ کراس خاتون کے ساتھ علیحدہ میز پربیٹھ گیا۔

اویس کے مطابق 2 میزوں پر بیٹھے ان 4 افراد نے کھانے کا آرڈر دیا اور کھانا ختم کرنے کے بعد خاتون کے ساتھ علیحدہ بیٹھے ہوئے شخص نے مجھے کہا کہ وہ انہیں (خاتون کو) ڈراپ کر کے واپس آرہا ہے۔

جب 10 منٹ گزرنے کے بعد بھی وہ شخص واپس نہ آیا تو اس کے دوستوں نے کہا کہ بل لے آؤ، بِل لیکر جانے پر دونوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے بٹوے گاڑی میں رہ گئے ہیں، جس کے بعد مجھے (اویس کو ) اپنے ساتھ باہر گاڑی تک چلنے کو کہا۔

تاہم جب اویس ان کے ساتھ باہرگیا تودونوں بِل ادا کیے بغیر ہی اسے دھکیلتے ہوئے جلدی سے گاڑی میں بیٹھ کرچلے گئے۔

لوفولوجی بیکری اینڈ کیفے انتظامیہ نے اس واقعے کے بعد سی سی ٹی وی فوٹیج کے ساتھ تمام تفصیلات اپنے فیس بک پیج پرشیئرکریں۔

اویس کے مطابق ان کے پاس 2002 ماڈل کی ہنڈا سوک گاڑی گاڑی تھی۔ گاڑی پر لاہور کی نمبرپلیٹ لگی تھی جو آدھی ٹوٹی ہوئی تھی۔

ایک ہفتے بعد اسی علاقے میں واقع پیٹٹ بُروج ریسٹورنٹ میں بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا جہا ں 4 افراد کھانا کھانے کے بعد بِل ادا کیے بغیر ہی بھاگ گئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ نزدیکی اے ٹی ایم سے کیش نکالنا چاہتے ہیں اس لیے ویٹر ان کے ساتھ گیا۔ راستے میں انہوں نے اعزاز نامی ویٹر سے کہا کہ وہ کسی اور اے ٹی ایم سے رقم نکالنا چاہتے ہیں اس لیے وہ ان کے ساتھ گاڑی میں چلے۔

ریسٹورنٹ کی جانب سےشیئر کی جانے والی پوسٹ میں مزید بتایا گیا کہ جب اعزاز کار میں سوارہونے ہی والا تھا کہ ان میں سے ایک نے دھکا دیا اور وہ سڑک کے بیچوں بیچ گرپڑا، وہ چاروں اعزاز کا مذاق اڑاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

متعلقہ پوسٹ میں سی سی ٹی وی فوٹیج سے لی گئی تصاویر بھی شامل ہیں۔

ان دونوں ریسٹورنٹس میں کھانے کا بل 3 سے 4 ہزار کے درمیان تھا۔ انتظامیہ نے دونوں واقعات کی شکایت کوہسار پولیس اسٹیشن میں درج کروادی ہے، تاہم پولیس کا دعویٰ ہے کہ انہیں تاحال اس حوالے سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔

سماء کی جانب سے رابطہ کرنے پر اسلام آباد سٹی زون کے ایس پی محمد سرفراز ورک کا کہنا تھا کہ ’’ہم نے خود ریسٹورنٹس کال کر کے ان سے شکایت درج کروانے کو کہا مگر انہوں نے انکار کردیا‘‘۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube