ہوم   > پاکستان

واہگہ بارڈر دھماکا کيس: 3مجرموں کو سزائے موت

SAMAA | - Posted: Feb 19, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 19, 2020 | Last Updated: 2 months ago

فوٹو: اے ایف پی

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے واہگہ بارڈر دھماکا کيس میں 3 مجرموں کو پانچ پانچ بار سزائے موت سنا دی۔

بدھ 19 فروری کو خصوصی عدالت نے مجرموں کو 300 سال قید سمیت 1،1 کروڑ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔

عدالتی حکم کے مطابق ملزم حسیب اللہ، سعید جان اور حسین اللہ پر جرم ثابت ہوگيا جبکہ ملزم شفیق، غلام حسین اور عظیم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دے دیا۔

کیس میں مجموعی طور پر 101 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے۔

لاہور واہگہ بارڈر پر 2014 ميں دھماکے کے باعث 55 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube