ہوم   > پاکستان

زرتاج گل کا ٹاک شو سے واک آؤٹ

SAMAA | - Posted: Feb 18, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 18, 2020 | Last Updated: 2 months ago

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حمد اللہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سماء ٹی وی پر ندیم ملک کا پروگرام درمیان میں چھوڑ کر چلی گئیں جبکہ ندیم ملک نے حافظ حمد اللہ کو بھی شو سے اٹھا دیا۔

پروگرام شروع ہونے کے بعد زرتاج گل نے اپنا سیاسی پس منظر بتایا۔ خود کو قبائل کی بیٹی قرار دینے کے بعد بیٹیوں کی فضیلت پر روشنی ڈالی اور آخر میں کہا کہ حافظ حمد اللہ نے میرے خلاف غلط باتیں کیں۔ ایسے لوگوں کا سوشل بائیکاٹ کیا جائے۔

زرتاج گل نے کہا کہ مجھے یہ نہیں بتایا گیا کہ پروگرام میں حافظ حمد اللہ بھی شریک ہوں گے۔ اب یا تو ان کو پروگرام سے نکال دیں یا میں چلی جاتی ہوں۔

اینکر ندیم ملک نے زرتاج گل کی بات سننے کے بعد کہا کہ آپ جانا چاہتی ہیں تو چلی جائیں۔ اس کے بعد حافظ حمد اللہ کو اپنی صفائی کا موقع دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ نے ایسے الفاظ استعمال کیے ہیں تو معافی مانگنے چاہیے۔

حافظ حمد اللہ نے کہا کہ زرتاج گل میری بہن ہے۔ میں نے اس کی تذلیل اور بے توقیری نہیں کی۔ پھر بھی زرتاج گل کو میری باتوں سے پریشانی ہوئی ہے تو میں اس پر معذرت چاہتا ہوں۔

ندیم ملک نے کہا کہ آپ کا معافی مانگنا قابل ستائش ہے۔ میں اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد آپ سے بات کروں گا۔ اب زرتاج گل چلی گئی ہیں تو آپ کو بھی خدا حافظ کہنا چاہتا ہوں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube