ہوم   > پاکستان

کوئٹہ، نامعلوم ملزمان نے جیل وارڈن کو قتل کردیا

SAMAA | - Posted: Feb 18, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 18, 2020 | Last Updated: 2 months ago

QUETTA: Sep26- Police personnel patrolling on local Road as to deal with any untoward situation in provincial capital. ONLINE PHOTO by Samiullah Khan

کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں فائرنگ سے جیل وارڈن جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق شالکوٹ تھانے کی حدود میں  ہزارگنجی لنک روڈ پر نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں کی  فائرنگ سے ہدہ جیل کوئٹہ کے وارڈن عبدالرشید ولد دین محمد شاہوانی موقع پر جاں  ہوگئے۔

واقع کے بعد لاش کو ضروری کارروائی کے لیے سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا۔ ایس ایچ او شالکوٹ عابد مینگل  کے مطابق 30 سالہ جیل وارڈن عبدالرشید اپنی موٹرسائیکل پر ہزار گنجی  لنک روڈ سے گزر رہے تھے کہ موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔

ایس ایچ کا کہنا ہے کہ مقتول کو جسم کے مختلف حصوں میں چار گولیاں ماری گئی ہیں۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نےعلاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بھی ملزمان کی شناخت کی جارہی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube