Monday, January 24, 2022  | 20 Jamadilakhir, 1443

کیماڑی کی فضاء میں زہریلی گیسوں کی مقدارحدسے بڑھ گئی،رپورٹ

SAMAA | - Posted: Feb 18, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 18, 2020 | Last Updated: 2 years ago

فوٹو آن لائن

کیماڑی میں زہریلی گیسوں کی مقدار حد سے تجاوز کرگئی، گلوبل انوائرنمنٹل لیب نے رپورٹ جاری کردی۔

سندھ انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی سے منظورہ شدہ لیبارٹریز میں شامل گلوبل انوائرنمنٹل لیب نے کیماڑی کی فضاء میں آج (منگل 18 فروری) دوپہر 12 بجے آلودگی کی پیمائش کی رپورٹ جاری کی ہے، جس کے مطابق وہاں سلفر ڈائی آکسائیڈ اور ہائیڈروجن سلفائیڈ کی مقدار مقررہ حد سے کہیں زیادہ پائی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فضاء میں سلفر ڈائی آکسائیڈ کی حد 120 ہے جبکہ کیماڑی کی فضاء میں اس کی مقدار 1420 ریکارڈ کی گئی۔

مزید جانیے : کیماڑی میں رات کوپھیلنےوالی گیس کااثرپورےدن رہتاہے،علاقہ مکین

گلوبل انوائرنمنٹ لیب کے مطابق فضاء میں ہائیڈروجن سلفائیڈ ہونی ہی نہیں چاہئے تاہم کیماڑی میں پائی جانیوالی زہریلی گیسوں میں اس کی مقدار بھی 661 ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق فضاء میں موجود پارٹیکولیٹ میٹرز کی حد 150 ہونی چاہئے تاہم متاثرہ علاقے میں اس کی مقدار 1155 پائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : کیماڑی میں گیس سےمتاثرہ افراد کااحتجاج،سڑک بلاک

کراچی کے علاقے کیماڑی میں اتوار کی شام سے پھیلنے والی مشبتہ زہریلی گیس سے اب تک 14 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ 500 سے زائد افراد متاثر ہوئے، 100 سے زائد افراد اب بھی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ گیس سے متاثرہ افراد کو سانس لینے میں دشواری، پیٹ میں درد اور الٹی سمیت دیگر شکایات تھیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
KEAMARI, KARACHI, GAS LEAKAGE, TOXIC, POLLUTED AIR, POLLUTION, GLOBAL ENVIRONMENTAL LAB
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube