ہوم   > پاکستان

وزیراعظم کااسمگلنگ کی روک تھام کیلئے بڑے کریک ڈاؤن کاحکم

SAMAA | - Posted: Feb 18, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 18, 2020 | Last Updated: 2 months ago

ملک بھر میں بڑے پیمانے پر کارروائی کی جائے

وزیراعظم عمران خان نے اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا، متعلقہ اداروں کو ملک بھر میں فوری اور بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ سے معیشت کو اربوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے، روک تھام کیلئے ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جائے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے بڑا فیصلہ کیا گیا، عمران خان نے متعلقہ اداروں کو ملک بھر میں فوری اور بڑے پیمانے پر کریک ڈٓاؤن کا حکم دیدیا، ساتھ ہی وزارت داخلہ سے جامع لائحہ عمل پر رپورٹ بھی طلب کرلی۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ ایرانی تیل کے حوالے سے جامع پالیسی تشکیل دی جائے، اسمگلنگ سے معیشت کو اربوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے، اس کی روک تھام کیلئے ٹیکنالوجی کے استعمال سے بھی مدد لی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اسمگلنگ کی مؤثر روک تھام قومی مفاد کا معاملہ ہے، اس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزید جانیے : وزیراعظم کا ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم 

دوسری وزیراعظم کی زیر صدارت ایک اور اجلاس میں عمران خان نے بجلی اور گیس کی قیمتوں کی جانچ پڑتال کرنے کی ہدایت کی تاکہ انہیں مستقل بنیادوں پر مستحکم کیا جائے، جس کا مقصد عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیت فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام خصوصاً کم آمدن والے اور غربت سے متاثرہ لوگ اور صنعتوں کی ترقی موجودہ حکومت کی انتہائی ترجیح ہے تاکہ معیشت کا پہیہ چلایا جائے گا۔

اجلاس میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ عوام کو توانائی کے شعبے میں گزشتہ حکومت کے معاہدوں کے باعث بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھنے سے مشکلات کا سامنا ہے، بجلی چوری کی روک تھام کیلئے موجودہ حکومت کی طرف سے کئے گئے مؤثر اقدامات کے نتیجے میں شعبے میں 122 ارب روپے کی اضافی آمدن ہوئی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
PM, IMRAN KHAN, ELECTRICITY, GAS, SMUGGLING, OIL, ECONOMY
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube