ہوم   > پاکستان

وزیراعظم کا ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم

SAMAA | - Posted: Feb 18, 2020 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Feb 18, 2020 | Last Updated: 2 months ago

فوٹو: انادولو ایجنسی

وزیراعظم عمران خان نے ذخیرہ اندوزوں کےخلاف سخت کارروائی کا حکم دے ديا۔

وزیراعظم نے ہدایت جاری کی کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتیوں میں ہر صورت 15 سے 20 فیصد تک کمی کی جائے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کھانے پینے کی اجناس غیرقانونی ذخیرہ نہیں ہونی چاہیے لہٰذا قیمتوں میں مصنوعی ردوبدل سے پیسہ بنانے والوں کیخلاف کاروائی کریں۔

وزیراعظم نے ہدایت دی کہ کسی بڑے يا چھوٹے ذخیرہ اندوز کو نہ بخشا جائے کیونکہ غریب عوام کا مفاد ہر چیز سے اوپر ہے۔

فیصلہ وزیرِاعظم عمران خان کی زیر صدارت کھانے پینے کی چیزوں اور دیگر اشیاء کی اسمگلنگ کی روک  تھام کے حوالے سے ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں لیا گیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube