ہوم   > پاکستان

کیماڑی پراسرار گیس: پی ایس او کے اسٹوریج ٹرمینل بند

SAMAA | - Posted: Feb 18, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 18, 2020 | Last Updated: 2 months ago

فوٹو: پی ایس او

کراچی کے علاقے کیماڑی میں زہریلی گیس پھیلنے کے بعد عملے کی حفاظت کے پیش نظر پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ايس او) نے اپنے اسٹوریج ٹرمینل عارضی طور پر بند کر دیے۔

ترجمان پی ایس او کے مطابق ٹرمینل اے، بی اور سی بند کر دیے گئے ہیں کیونکہ گزشتہ روز ٹرمینل بی پر 2 ملازمین بے ہوش ہوگئے تھے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی ہرگز متاثر نہیں ہوگی کیونکہ متبادل ذرائع سے ملک بھر میں ترسیل جاری رہے گی۔

فیصلہ عملے کی حفاظت اور صحت کے پیش نظر کیا گیا۔

واضح رہے کہ کیماڑی میں گزشتہ دو روز کے دوران پراسرار زہریلی گیس پھیلنے سے اب تک 8 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
Keamari, gas leakage, PSO, storage terminal, Karachi, health
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube