ہوم   > پاکستان

جاویدلطیف کی ضمانت منسوخی کیلئےنیب کی سپریم کورٹ میں درخواست

SAMAA | - Posted: Feb 18, 2020 | Last Updated: 4 months ago
Posted: Feb 18, 2020 | Last Updated: 4 months ago

قومی احتساب بیورو نے مسلم ليگ ن کے ايم اين اے میاں جاوید لطیف کی ضمانت منسوخی کےلیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

عدالت عظمیٰ ميں دائر درخواست میں نيب نے مياں جاويد لطيف کی ضمانت  قبل از گرفتاری سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دينے کی استدعا کی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ نے 26 دسمبر کو جاوید لطیف کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر فیصلہ سنایا تھا۔

نيب نے درخواست ميں موقف اپنايا کہ ہائیکورٹ کا حکم نیب کی انکوائری میں مداخلت ہے۔ ن ليگی رکن قومی اسمبلی پر آمدن سے زائد اثاثے کا الزام ہے اور عدالتی حکم کی وجہ سے نیب لاہور جاوید لطیف کو گرفتار نہیں کرسکا۔

درخواست میں میاں جاوید لطیف، ان کی والدہ، بیٹے اور چار بھائیوں کو فریق بنایا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube